تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

جرمنی: دو بچوں کو قتل کرکے لاشیں فریز کرنے والی ماں کو ساڑھے 9 سال قید کی سزا

برلن: جرمن عدالت نے اپنے دو نومولود بچوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں فریزر میں چھپا کر رکھنے والی ماں کو ساڑھے نو برس قید کی سزا سنادی۔

جرمنی کے مشرق میں واقع ہالے شہر کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز چھیالیس سالہ خاتون کو اپنے ہی نومولود بچوں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے نو برس قید کی سزا سنائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے خاتون کو سزائے قید دینے کا فیصلہ خاتون کی ذہنی حالت جانچنے کی رپورٹ میں یہ ثابت ہونے کے بات سنایا جس میں بتایا گیا تھا کہ اسے کوئی نفسیاتی عارضہ لاحق نہیں ہے۔

اسٹیفی ایس نامی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2004 میں جبکہ دوسری بچی کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی، خاتون نے دونوں بچوں کو قتل کرکے لاشیں ڈیپ فریزر میں چھپا دی تھیں۔

اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں بچے صحت مند پیدا ہوئے تھے، نومولود بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

اسٹیفی ایس کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ پینتالیس سالہ خاتون ذہنی بیماری کا شکار ہے اور اسے بالکل نہیں معلوم کہ اس نے کب اور کتنے بچے قتل کئے ہیں۔

واضح رہے کہ بچوں کے قتل کے بارے میں خبر گزشتہ برس اپریل میں سامنے آئی تھی جب اس کا دوست اس سے گھر پر ملنے گیا اور اس نے اتفاق سے فریج کھول کر دیکھ لیا تاہم اس نے بچوں کے قتل کے بارے میں پولیس کو رواں برس جنوری میں اطلاع دی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -