تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

ہیروں کو پتھروں میں بدلنے والی خاتون کیساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

لندن: سات ہیروں کو معمولی پتھروں سے بدلنے والی جعلساز خاتون پر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پانچ برس قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ فرانسیسی خاتون لولو لاکاٹوس 2016 میں لندن میں ہیروں کی دکان میں گئیں، انہوں نے کہا کہ وہ ہیرے جواہرات کی ماہر ہیں اور انہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔

بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خود کو روسی ارب پتی سرمایہ کار کی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور خاص ہیروں کے انتخاب کے لیے یہاں بھیجا گیا ہے۔

خاتون نے دکاندار سے کہا کہ وہ انگریزی ٹھیک طرح سے نہیں بول سکتیں اور وقت ضائع کرتی رہیں، اس دوران انہوں نے بڑی چالاکی سے ہیروں کا بیگ اپنی گود میں رکھا اور اس کی جگہ ایک ایسا بیگ واپس کیا جس میں سات پتھر ہی موجود تھے۔

Audacious theft': Woman who swapped pebbles for diamonds in London heist  jailed | World News - Hindustan Times

گزشتہ دنوں اس مقدمے کا فیصلہ ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں ہوا، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی۔

پولیس کے مطابق پوری واردات منصوبہ بندی سے کی گئی تھی، برطانیہ پہنچنے کے اگلے روز وہ دو افراد کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئیں اور خود کو روسی ارب پتی شخص کے بعض جوہرات کی ماہر کے طور پر کام کرنے والی بتایا اور کہا کہ سات ہیرے خریدنا چاہتی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تعارف کے بعد وہ واپس چلی گئیں، اس گفتگو میں بوڈیز کمپنی کے سربراہ نکولس وین رائٹ بھی موجود تھے لیکن انہیں ایک کال کی وجہ سے وہاں سے اٹھنا پڑا ۔ یہ کال انہیں ایک روسی خریدار الیگزینڈر کی جانب سے کی گئی تھی جو ایک روز قبل ان کےساتھ ظہرانے پر تھا اور ہیروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کررہا تھا ، تاہم الیگزینڈر بھی اس منصوبے کا ہی حصہ تھا۔

جیسے ہی دکان سے وابستہ ہیروں کی ماہر ایما بارٹن اور لولو تنہا رہ گئیں، خاتون نے ہیروں کا چھوٹا پرس اپنے پرس میں رکھا اور اسے بہت چالاکی سے ایک ویسے ہی پرس سے بدل دیا جس کا ادراک خود ایما کو بھی نہ ہوسکا، اس کے بعد خاتون دکان سے باہر آگئیں اور پورا گروہ تین گھنٹے میں ہی لندن سے پرواز کرکے فرانس بھاگ گیا۔

کچھ دیر بعد جب وہی مہربند پرس کھولا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں سات ہیروں کی بجائے سات معمولی پتھر رکھے ہیں۔ اس پورے معاملے کے تفتیش کار سارجنٹ ولیم نے بتایا کہ یہ فلمی انداز کی ایک واردات ہے جس میں خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -