بیٹا پیدا نہ ہونے کا خاندانی دباؤ، خاتون نے بچہ اغوا کر لیا

بیٹا نہ پیدا کرنے کے خاندانی دباؤ پر 3 بیٹیوں کی ماں نے بچہ اغوا کر لیا۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی اسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کے واقعےکی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
دوران تفتیش خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکےکی پیدائش نہ ہونے پر اسپتال سے بچہ اغوا کیا ہے۔
کراچی میں خاتون نے اسپتال سے نومولود اغوا کر لیا
ایس پی بلدیہ فیضان علی کے مطابق گرفتار خاتون سمیہ کی 3بیٹیاں ہیں خاتون حاملہ ہے اور چوتھی بھی بیٹی کی پیدائش ہونے والی ہے گرفتارخاتون اسی اسپتال میں اپناچیک اپ کرانےآتی تھی۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ خاتون پر لڑکےکی پیدائش نہ ہونے پر فیملی کا دباؤ تھا خاتون بیٹی کی پیدائش پر لڑکےکا بھی سرٹیفیکٹ بنوانا چاہتی تھی۔
پولیس نےگزشتہ رات خاتون کو گرفتار کر کے بچےکو برآمد کیا تھا۔ خاتون نےنجی اسپتال سے بچہ گزشتہ روز اغوا کیا تھا۔ گرفتار خاتون کے شوہر کو بچےکے اغوا کا علم نہیں تھا۔