تازہ ترین

خاتون اور کتوں‌ پر آسمانی بجلی گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

کیلیفورنیا: امریکی شہر پیکو رویرا میں خاتون اور ان کے دو کتوں پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے تینوں ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر پیکو رویرا میں پالتو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ہو گئی، واقعے سے ذرا دیر قبل کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ 52 سالہ انٹونیا مینڈوزا شاویز دو کتوں چبی اور لونا کی رسیاں تھامے معمول کے مطابق سڑک سے گزر رہی ہے، یہ ان کی ناگہانی موت سے قبل کے آخری لمحات تھے جن میں وہ زندہ دیکھی گئیں۔

حکام کے مطابق 52 سالہ انٹونیا مینڈوزا شاویز اور ان کے دو کتے بدھ کی صبح جنوبی کیلیفورنیا میں طوفان آنے کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ پیرامیڈیکس اور پولیس کو صبح 8:50 بجے کے قریب دریائے سان گیبریل کے قریب رمبینک اور مائنز ایوینیو کے علاقے میں بلایا گیا تھا، جہاں شاویز اپنے دو کتوں کے ساتھ راستے میں مردہ پائی گئیں۔

شاویز کی مالک مکان گلوریا کولوچو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور شاویز ہر صبح اس راستے پر چلتے ہیں، کولوچو نے گھر کے سرویلینس کیمرے کی فوٹیج بھی شیئر کی، جس میں شاویز کو کتوں کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ علاقے سے طوفان کے گزرنے تک اپنے گھروں میں رہنے کی کوشش کریں۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات بہت کم ہیں، ریاست میں 2006 سے اب تک صرف 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اور یہ اس سال کی پہلی ہلاکت تھی۔

Comments

- Advertisement -