تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ سے شروع ہونے والی لڑائی خاتون کی جان لے گئی

نئی دہلی : واٹس ایپ اسٹیٹس نے شروع ہونے والا جھگڑا بھارتی خاتون کی جان لے گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے یک کالج میں زیر تعلیم طالبہ نے واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا جو 20 سالہ لڑکے دوست کو پسند نہ آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 17 سالہ نوجوان نے لڑکی کے اسٹیٹس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کو ساتھ لیا اور لڑکے کے گھر پہنچ گیا جہاں بات چیت جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

جھگڑے کے دوران لڑکی کی والدہ (پہلے سے بیمار تھیں) پسلیوں میں گہری چوٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی اور جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئیں۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ اگرچہ 48 سالہ متوفیہ پہلے سے بیمار تھیں تاہم ان کی موت پسلیوں میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ہوئی۔

Comments

- Advertisement -