تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار،خاتون جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

سکھر : کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین مسافروں کو کراچی سے لاہور لے جارہی تھی کہ اچانک ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کراچی ایکسپریس کو خوفناک حادثے کے باعث 20 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ خاتون دم توڑ گئیں۔

آئی جی ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگیوں سے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے، گیارہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا جبکہ 13 زخمی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آئی جی ریلوے عارف نواز نے کہا ہے کہ حادثہ رات 1 بجے کے قریب پیش آیا تھا، وزیر ریلوے براہ راست ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے تھے، تھوڑی دیر میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

عارف نواز کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کےلیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی جائے گی، انکوائری کے بعد بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی بوگیاں الٹی تھیں، پانچ بوگیاں قریب واقع تالاب میں اور چار ٹریک پر الیٹیں۔

ریلوے حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 731 میٹر تک پٹڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بوگیوں کے مسافروں کو روہڑی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے میں محفوظ رہنے والی 8 بوگیوں کو لیکر ٹرین منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔

مرنے والی خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے، ریلوے حکام نے مسافروں سے متعلق معلومات کےلیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کردئیے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیلپ لائن نمبر 99213528-021 پر رابطہ کیا جائے اور سکھر میں9310087-071 اور لاہور میں 99201692-042 ان نمبرز پر رابطہ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -