تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بیوی نے شوہر کو قتل کرکے بستر کے نیچے دفن کردیا

تہران: ایران میں 43 ساالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو قتل کرکے بیڈ کے نیچے دفن کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خاتون کو مبینہ طور پر اپنے شوہر کو قتل کرکے اس کی لاش کو بستر کے نیچے دفن کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون نے یہ جرم گزشتہ برس اگست میں کیا جب مقتول کی بہن نے پولیس کو اپنے بھائی کی اچانک گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے 45 سالہ بھائی نے حال ہی میں دوسری شادی کی اور جب اس نے اپنی 43 سالہ بیوی سے اس کے بارے میں پوچھا تو اس نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر کچھ دن پہلے گھر سے چلا گیا تھا اور پھر واپس نہیں آیا۔

ایرانی پولیس نے مقتول کے لاپتا ہونے کی تحقیقات شروع کیں اور جب پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تو مقتول کی دوسری بیوی نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کے ٹھکانے کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔

مقتول کے بیٹے کو اپنے والد کی دوسری بیوی کے بارے میں شبہات تھے کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اس کی گمشدگی سے پہلے ان دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ساس نے حاملہ بہو کو قتل کرکے بالکونی سے نیچے پھینک دیا

رپورٹ کے مطابق پولیس کو خاتون کو مجرم قرار دینے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا اور اس شخص کو لاپتا ہوئے ایک سال گزر گیا پھر مقتول کی دوسری بیوی نے کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

خاتون کی دوسری شادی پر پولیس کو شک ہوا کہ خاتون کا شوہر لاپتا ہوا تھا مرا نہیں تھا پھر بھی اس نے شادی کرلی۔

بعدازاں پولیس نے خاتون کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران اس نے اپنے شوہر کے ساتھ خاندانی اور مالی تنازع کے بعد اسے قتل کرنے اور بستر کے نیچے دفن کرنے کا اعتراف کیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شوہر نشے کا عادی تھا اور ہمارے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا اپنی موت سے پہلے وہ زیادہ نشے کی وجہ سے بیمار ہوگیا تھا میں نے پانی میں کچھ گولیاں ڈالیں اور اس پینے کے لیے دے دیں۔

ملزمہ کا کہنا تھا کہ جب میں اگلی صبح بیدار ہوئی تو وہ مر چکا تھا، میں خوفزدہ تھی نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے چنانچہ میں نے اسے بستر کے نیچے دفن کردیا۔

Comments

- Advertisement -