ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

بیوی نے شوہر کو دوست کی مدد سے قتل کرکے لاش کچن کے فرش کے نیچے دفنادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیوی نے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے کچن کے فرش کے نیچے دفنا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد کرائم برانچ نے ملزم کے اعتراف کے بعد رہائشگاہ سے مقتول کی باقیات کو نکالا، مقتول 35 سالہ سمیر انصاری فتح واڑی نہر کا رہائشی تھا اور 14 ماہ سے لاپتا تھا۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ روبی اور اس کے شوہر کا عمران کے ساتھ تعلقات کو لے کر اکثر جھگڑا رہتا تھا جو بالآخر اس بہیمانہ قتل پر ختم ہوا۔

ڈی سی پی کرائم برانچ اجیت راجیان کے مطابق سمیر انصاری جو 14 ماہ سے لاپتا تھا اسے بیوی روبی نے عاشق عمران اور اس کے دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا، ملزم عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تحقیقات تین ماہ قبل اس وقت شروع ہوئی جب کرائم برانچ کو اطلاع ملی کہ سمیر کی گمشدگی مشکوک ہے، مقتول کا موبائل فون 14 ماہ سے بند تھا اور اس نے کسی دوست یا رشتے دار سے رابطہ نہیں کیا تھا، پولیس نے عمران کا سراغ لگایا جس سے پوچھ گچھ میں حیران کن انکشاف ہوا۔

پولیس نے کہا کہ عمران نے اعتراف کیا کہ قتل کی منصوبہ بندی روبی نے کی تھی، گروپ نے پہلے سمیر کو باندھا پھر اسے چاقو مار کر قتل کیا پھر اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور باقیات کو کچن کے فرش کے نیچے دفن کردیا۔

ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور ملزمان کی موجودگی افسران نے فرش کھود کر سمیر کی باقیات برآمد کیں جنہیں شناخت کی تصدیق کے لیے ڈین اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ روبی اور سمیر کی عمران کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ان کی شادی کئی سالوں سے تناؤ کا شکار تھی۔ وہ اکثر لڑتے رہتے تھے۔ ایک سال پہلے روبی نے ہمیں بتایا تھا کہ اس کا شوہر کام کے لیے دبئی گیا ہے، اس کے بعد ہم نے اکثر اسے عمران کے ساتھ دیکھا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد روبی چند ماہ تک گھر میں رہتی تھی اور نو ماہ قبل اسے کرائے پر دیا تھا۔

مبینہ طور پر بار بار آنے والی بدبو اور غیر معمولی واقعات سے پریشان کرایہ داروں نے حال ہی میں جائیداد کو خالی کر دیا جس سے مزید پولیس انکوائری کی راہ ہموار ہوئی۔

پولیس حکام کو کو شبہ ہے کہ یہ قتل پہلے سے کیا گیا تھا، چاروں ملزمان نے اس جرم میں الگ الگ کردار ادا کیے تھے، پولیس نے روبی، ساحل اور فیضو کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے جو فی الحال مفرور ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں