منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سفاک ماں نے کمسن بیٹے کو زندہ جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے ہیم پور میں پولیس نے 4 سالہ بیٹے کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتارنے والی سفاک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل کمار نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیوی آدیش دیوی نے بیٹے ہرش کو قتل کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لیا۔

کپل کمار علی الصبح بیٹے کو ملزمہ کے پاس چھوڑ کر جنگل کی طرف کام کے سلسلے میں نکل گیا تھا اور جب گھر واپس آیا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔

- Advertisement -

ملزمہ نے پہلے بیٹے کو بیلچے سے خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور جب وہ ہلاک نہیں ہوا تو اس نے لکڑیاں اکٹھی کیں اور بیٹے کو زندہ جلانے کیلیے آگ لگائی۔

کپل کمار بیٹے کی لاش کو لے کر اسپتال ی طرف بھاگا لیکن اس سے پہلے ہی کمسن کی موت واقع ہو چکی تھی۔ اسپتال میں ڈاکٹرز نے بچے کو مردہ قرار دیا۔

دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایک علاقہ مکین نے بتایا کہ ہمارے لیے یہ یقین کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے کہ خاتون نے اپنے بیٹے کو بے دردی سے قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے بیٹے کو کیوں قتل کیا اس بات کا پتا لگانے کیلیے ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں