تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکا میں دو سر والا نایاب سانپ دریافت

کیرولینا : امریکی خاتون نے دومنہ والے سانپ کی ویڈیو شیئر کرکے صارفین میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

انٹرنیٹ پر امریکی شہری نے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والا انتہائی خطرناک سانپ زمین پر رینگ رہا ہے۔

یہ سانپ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر ٹیلرزوائل کی کاونٹی الیگزینڈر میں واقع ایک گھر میں دیکھا پایا گیا ہے جس کو دیکھتے ہی خاتون پہلے تو خوفزدہ ہوئی لیکن ہمت کرکے سانپ کی ویڈیو بنالی۔

خاتون نے فیس بک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’کیا کوئی فیس بک صارف بتائے گا کہ ڈبل ٹربل (خاتون نے سانپ کا نام رکھا ہے) کو کہاں رکھا جائے جہاں اس کی دیکھ بھال بھی ہوسکے یا میں اسے چھوڑ دوں‘؟

خاتون نے مزید بتایا کہ ’ایک فٹ طویل یہ سانپ بلکل بھی زہریلا نہیں ہے‘۔

خاتون نے دوسر والے سانپ کو سائنس سینٹر کے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی ٹیبل کے قریب یہ سانپ کو دیکھا اور پہلے ٹھوری ڈری لیکن پھر اسے پکڑ کر ایک بوتل میں بند کردیا۔

سائنس سینٹر نے اس سانپ کو بلیک ریٹ اسنیک کے نام سے شناخت کیا ہے، اور اس نسل کے 1 لاکھ سانپوں میں سے کوئی ایک سانپ ایسا نکلتا ہے جس کے دو سر ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس بھارت میں دو مقامات پر دو سر والے نایاب پائے گئے تھے، پہلا سانپ مئی میں اڑیسہ ریاست میں پایا گیا تھا جو وولف نسل کا تھا جبکہ دوسرا نایاب رسل پائیپر سانپ اگست میں ریاست مہاراشٹرا میں دریافت ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -