تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

خاتون نے دوران پرواز ’سگریٹ‘ پی تو کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

دوران پرواز کچھ مسافر عجیب و غریب حرکات کرتے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے مسافروں کو عملے سے شکایت کرنی پڑتی ہے اور عملہ بھی ایسے مسافروں کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور انہیں طیارے سے آف لوڈ کرلیا جاتا ہے یا پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون طیارے میں سگریٹ نوشی کررہی ہے واضح رہے کہ فلائٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوتی ہے کیونکہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

اسپرٹ ایئرلائن کی پرواز میں ایک خاتون سگریٹ نوشی کے لیے اتنی بے چین دکھائی دی کہ اس نے جہاز میں دوران پرواز ہی سگریٹ جلادی۔

ساتھی مسافر کی جانب سے لی گئی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکا ہے کہ خاتون سگریٹ جلاتی ہے اور اسے پینا شروع کردیتی ہے جب طیارہ ٹرمینل کی طرف رواں دواں تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو کو ساتھی مسافر الیکسا مجدالوی نے موبائل کیمرے میں قید کرکے ٹک ٹاک پر شیئر کیا۔

الیکسا نے میامی ہیرالڈ کو بتایا کہ خاتون نے لینڈنگ کے بعد لائٹر جلایا جب ہوائی جہاز نے فورٹ لارڈ ڈیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا، جہاز کو رن وے تک پہنچنے میں ٹائم درکار تھا اس دوران اس خاتون نے سگریٹ جلائی۔

مسافر کے مطابق اس خاتون نے سگریٹ پینا شروع کی اور دھواں میرے منہ پر مارنا شروع کردیا۔

اسپرٹ ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈینٹس نے سگریٹ کی بو سونگھی اور دوسرے مسافروں نے بھی جلدی سے اس خاتون کی نشاندہی کی اس کے بعد ہمارے عملے نے قانون نافذ کرنے والے افسران کو طلب کیا تاکہ اور مسافر کو جہاز سے نکال دیا۔

واضح رہے کہ امریکا کی اندرون ملک پروازوں میں تمباکو نوشی پر پابندی پہلی بار 1988 میں عائد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -