تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دو روز تک والد کی لاش کے ساتھ رہنے والی بھارتی خاتون

نئی دہلی : بھارت میں ایک خاتون کا دو روز اپنے والد کی لاش کے ہمراہ گھر میں بند رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ بھارتی شہر کلکتہ میں پیش آیا جہاں بہالا کے علاقے میں مقیم ایک گھر سے بدبو آنا شروع ہوئی تو پڑوسیوں نے کسی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کےلیے پولیس کو اطلاع کی۔

پولیس نے پڑوسیوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ایک 51 سالہ خاتون گزشتہ دو روز سے اپنے 81 سالہ والد کی لاش کے ساتھ گھر میں بند رہ رہی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون ذہنی طور پر معذور ہے اور گزشتہ سال اپنے بھائی اور والدہ کی لاش کے ساتھ بھی ایسا ہی عمل انجام دے چکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کی حالت دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رابندر ناتھ (81 سالہ والد) پچھلے ڈیڑھ سال سے بستر پر تھے اور کنبہ کا انحصار مقامی لوگوں کے راشن پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نیلن جنا (51 سالہ خاتون) کے مستقبل سے پریشان ہیں اور غیر سرکاری تنظیموں اور مقامی لوگوں سے مدد لے رہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -