تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عورت مارچ: ڈان اخبار نے میری ذات کی تضحیک کی، احمد علی بٹ

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار احمد علی نے عورت مارچ سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کیا تو ڈان اخبار ذاتیات پر اتر آیا۔

تفصیلات کے مطابق عورت مارچ اور ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کے بحث پر سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں تقسیم ہوگئے، حامی اور مخالف دونوں کے دلائل میں انتہا پسندی نظر آنے لگی، اسی ضمن میں جب اداکار احمد علی بٹ نے اپنی رائے پیش کی تو ڈان اخبار کی ’’ایمیجز‘‘ ویب نے انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا۔

احمد علی بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ اسلام میں عورتوں کے بڑے حقوق ہیں، ہم کیوں بلاوجہ اس ٹرینڈ کے پیچھے چل پڑے۔ جوابی میں ڈان نے اداکاراحمد علی کی ذات کو نشانہ بنایا۔

ڈان نے اداکار کی تضحیک کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو چاہیئے میرا جسم مرضی کے بار ے میں گوگل سرچ کریں، جو شخص ‘‘جوانی پھر نہیں آنی‘‘ فلم میں تھا وہ اسلام پر لیکچر کیسے دے سکتا ہے؟

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ میں باہمت خواتین کے درمیان بڑا ہوا ہوں، عورت مارچ اور ان کے حقوق کے 100فیصد حق میں ہوں تاہم عورتوں اور مردوں کے درمیان نفرت اور خلیج پیدا کرنے کی مہم کا مخالف ہوں، اپنے عقیدے پر یقین رکھتا ہوں اور اپنا مؤقف بھی رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے خاندان سے تعلق ہے جس کی خواتین ہمیشہ مردوں سے آگے ہیں، میں نے کچھ غلط کہا ہے تو اس پر میری تصحیح کی جاسکتی ہے، مؤقف سننے سے پہلے آپ کسی کو کیسے غلط کہہ سکتے ہیں، اظہار آزادی کا نعرے لگانے والے کو تمام آرا قبول کرنی چاہیئے۔

Comments

- Advertisement -