لاہور (13 فروری 2026): خاتون اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ خودکشی کرنے کے ارادے سے مسجد کے مینار پر چڑھ گئیں۔
ڈولفن پولیس کے مطابق خاتون نے 5 بچوں کے ہمراہ خودکشی کی کرنے کی کوشش کی، وہ مسجد کے مینار پر چڑھ تھیں، انہیں ریکسیو کر کے تھانہ رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کرنا چاہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی حالت میں بہتری
واضح رہے کہ فروری 2024 میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون نے مال سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا تھا کہ عمارت سے چھلانگ لگانی والی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی، جس کی لاش کو ضابطہ کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خاتون کی شناخت حلیمہ کے نام سے ہوئی جو کیولری گراؤنڈ کی رہائشی تھیں۔
پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی جبکہ خاتون کی مال سے چھلانگ لگا نے کی فوٹیج سامنے آئی تھی جس ایک شخص کو ان کو چھلانگ لگانے سے روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں


