جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش دیگ میں ڈالنے کے واقعے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلشن اقبال بلاک 4 میں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ چولہے پر پتیلے میں بہن نیم برہنہ حالت میں مردہ پڑی تھی ، فرارہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں خاتون کی لاش دیگ سے ملنے کے معاملے پر مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ دہشت گردی اورقتل کی دفعات کےتحت درج کیا گیا، مدعی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ 22 سال قبل میری بہن نرگس کی شادی کراچی میں عاشق سے ہوئی تھی ، میری بہن کے 6بچے ہیں۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ آج کام پرتھا کہ فون پربہن کےقتل کی اطلاع ملی، گھر پہنچا تو چولہے پر پتیلے میں بہن نیم برہنہ حالت میں مردہ پڑی تھی۔

مقدمے میں کہا گیا کہ چولہا جل رہا تھا جسے فوری طور پر بند کیا گیا، چولہے کی دوسری جانب میری بہن کی ٹانگ کٹی پڑی تھی، عاشق حسین نے میری بہن کو گرم پانی میں ابال دیا تھا۔

بھائی نے کہا کہ ملزم عاشق 3 بچوں عارف، مہران اور آمنہ کولیکر فرارہوگیا، فرارہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں