تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

خاتون مکڑی سے خوفزدہ، پکڑنے والوں کو انعام دینے کا اعلان

آسٹریلیا میں رہائش پذیر برطانوی خاتون مکڑی کو دیکھ کر اس قدر خوفزدہ ہوگئیں کہ انہوں نے اسے پکڑنے والوں کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے سڈنی پہنچنے والی خاتون گھر میں مکڑی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں جب انہوں نے دیکھا کہ کوئی مدد کے لیے موجود نہیں ہے تو فیس بک پوسٹ میں التجا کی اور ساتھ ہی انعام کا اعلان بھی کیا۔

خاتون نے لکھا کہ ’کیا کوئی مکڑی کو پکڑ سکتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو وہ اسے (مکڑی کو) اپارٹمنٹ سے باہر نکالنے کے لیے خوشی خوشی پچاس ڈالر بطور انعام دیں گی۔

گوکہ خاتون کو مثبت ردعمل کی توقع تھی لیکن مکڑی کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوفزدہ کردیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں اسے کسی قیمت پر نہیں ہٹاؤں گا۔‘

دوسرے صارف نے بتایا کہ ’چند ہفتے قبل میرے کمرے میں مکڑی موجود تھی میں اسے دیکھ کر سوچتا رہا ہے کہ آدھی رات کو کیا کرنا چاہیے پھر ویکیوم کلینر کے ذریعے اسے ہٹایا اور اس پر اسپرے کا آدھا کین خالی کرنے کے بعد ویکیوم کو رات بھر لان میں رکھا۔‘

رپورٹ کے مطابق فیس بک پر کوئی مدد نہ ملنے پر خاتون نے آخری حربے کے طور پر پولیس کو بھی اطلاع دی۔

Comments

- Advertisement -