تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرسی آرڈر کرنے پر خاتون کیا بھیجا گیا؟ ویڈیو وائرل

آن لائن شاپنگ کرنے والے کچھ لوگوں کے ساتھ اکثر دھوکا ہوجاتا ہے وہ منگواتے کچھ ہیں اور بھیج کوئی دوسری چیز ‏جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ایمیزون سے کرسی آرڈر کرنے والی خاتون کے ساتھ ہوا انہوں نے کرسی آرڈر کی تو انہیں خون ‏جمع کرنے والی ایک ٹیوب بھیج دی گئی جو بھری ہوئی تھی۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی جین بیگاکیس نامی خاتون نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ مجھ پر یقین کریں گے کیونکہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

خاتون نے لکھا کہ "میں خوفزدہ اور الجھن میں ہوں۔”‏

آئی فون آرڈر کرنے والے سعودی شہری کو کیا ملا؟

جین نے ایک گتے کے باکس کی ویڈیو شیئر کی جس میں باکس کے ساتھ بلڈ کلیکشن ٹیوب رکھی ہوئی ہے اور لکڑی کے ‏کچھ ٹکڑے بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے باکس کو فی الحال بند کردیا ہے تاکہ کچھ سکون کا سانس لے سکوں۔

جین نے بتایا کہ ایمزون نے گزشتہ رات ای میل کی جس میں لکھا گیا کہ آرڈر وقت پر پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ‏لیکن اس کے بات سے مجھے کوئی جواب نہیں ملا میں وہیں کھڑی ہوں۔

Comments

- Advertisement -