تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قبرستان میں ڈھانچوں سے کھیلتی خاتون! خوفناک منظر دیکھ کر شہری خوفزدہ

لندن : برطانوی خاتون پانچ عشروں سے غیر فعال قبرستان میں ڈھانچوں کے ساتھ کھیل کر دیکھنے والوں کو شدید خوف میں مبتلا کردیا۔

جی ہاں! قبرستان میں بے فکر ہوکر ڈھانچوں کے ساتھ کھیلنے کا خیال ہی انتہائی خوفناک ہے لیکن ذرا سوچیے اگر آپ کسی خاتون کو ایسے قبرستان میں جسے 50 برس سے استعمال بھی نہ کیا گیا کسی خاتون کو کنکالوں (ڈھانچے) کے ساتھ انتہائی پرسکون انداز میں کھیلتے ہوئے دیکھیں تو کیسا لگا؟

ایسا ہی نظارہ برطانوی شہریوں نے شہر ہُل میں کیا جہاں ایک قبرستان میں خاتون کو دن کی روشنی میں قبروں کے درمیان ڈھانچوں کے ساتھ کھیلتے اور ناچتے دیکھا۔

خوفناک منظر دیکھنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ خاتون نے نن کی طرح کریم رنگ کے کپڑے اور اسکارف پہنا ہوا تھا اور وہ کنکالوں کے ساتھ کافی خوش دکھائی دے رہی تھی۔

اس واقعہ کو دیکھنے والے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ناچتی ہوئی یہ نن کسی اسٹنٹ یا آرٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے تاحال اس منظرے کے پیچھے کی کہانی منظر عام پر نہیں آسکی۔

Comments

- Advertisement -