تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بزرگ خاتون دماغ کے آپریشن کے دوران وائلن بجاتی رہیں، ویڈیو دیکھیں

ڈاکٹرز کسی بھی آپریشن کے دوران مریض کو بے  ہوش کرتے ہیں البتہ چند بڑی سرجریز ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے دوران مریض ڈاکٹرز کو بے ہوش کرنے کو منع کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے 53 سالہ ڈگ مارٹرنر نامی خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی جو اپنے دماغ کے آپریشن کے دوران ہوش میں تھیں اور وہ سرجری کے دوران وائلن بجاتی رہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے دماغ میں رسولی تھی اور مریضہ کا ماننا تھا کہ اگر انہیں آپریشن کے دوران بے ہوش کیا گیا تو پھر وہ اٹھ نہیں سکیں گی۔

مریضہ نے ڈاکٹرز سے اصرار کیا کہ وہ انہیں آپریشن کے دوران وائلن استعمال کرنے کی اجازت دیں۔

میڈیکل ٹیم نے سوچ بچار کے بعد خاتون کا مطالبہ تسلیم کیا اور انہیں آپریشن کے دوران بے ہوش کرنے کے بجائے وائلن بجانے کی اجازت دے دی۔

میڈیکل ٹیم نے آپریشن سے پہلے تیاری کی اور متاثرہ حصے کو نشاندہی کے بعد کھول کر اُس میں سے رسولی باہر نکالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹرز آپریشن کررہے تھے تو اس دوران خاتون وائلن بجاتی رہیں اور انہیں کسی قسم کی تکلیف بھی محسوس نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈگ مارٹرنر وائلن پلیئر ہیں اور وہ روزانہ میوزک  کی پریکٹس کرتی ہیں۔ اُن کا ماننا ہے کہ وائلن اُن کی زندگی میں آنے والی مشکلات کو حل کردیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -