حیدرآباد: بھارت کے حیدرآباد میں 27 سالہ خاتون سشمتا (سشما) نے مبینہ طور پر اپنے 10 ماہ کے بیٹے کو زہر دے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، افسوسناک واقعہ میرپیٹ علاقہ کے ہستیناپورم میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سشمتا نے چار سال قبل یشونتھ ریڈی نامی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک 10 ماہ کا بیٹا یشونتھ نندا ریڈی تھا۔ جوڑے کے گھر سشمتا کی ماں للیتا آئی ہوئی تھی۔گزشتہ چند دنوں سے جوڑے کے درمیان شدید اختلافات چل رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق آج خاتون نے شوہر کے دفتر جانے کے بعد پہلے اپنے بیٹے کو زہر دیا جس سے بچہ فوراً ہی ہلاک ہوگیا اس کے بعد سشمتا نے کمرے میں پنکھے سے رسی لٹک کر اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
سشمتا کی ماں للیتا نے بیٹی اور نواسہ کی موت پر صدمہ کی حالت میں خود بھی زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ بچ گئیں اور اسے فوری طور پر خانگی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
شوہر یشونتھ ریڈی ڈیوٹی سے جب رات ساڑھے نو بجے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ بیڈ روم کا دروازہ اندر سے بند ہے۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو اس نے بیوی اور بیٹے کو مردہ حالت میں پڑا دیکھا جبکہ اس کے ساس بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔
میرپیٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ گھریلو تنازعات اور ازدواجی مسائل کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
3 لاکھ میں لڑکی فروخت کرنے کا شرمناک واقعہ
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانے میں منتقل کردیا ہے۔


