منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بیٹی سے زیادہ نمبر لینے پر خاتون نے بچے کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی: بھارت میں بیٹی سے زیادہ نمبر لینے پر حسد کی ماری خاتون نے کلاس میں پہلی پوزیشن لینے والے بچے کو زہر دے کر قتل کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر پدوچیری میں پیش آیا ہے، جہاں ایک طالبہ کی والدہ نے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 13 سالہ لڑکے کو زہر دے دیا ہے جس کی نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ اسکول کی آٹھویں کلاس کے اسٹوڈنٹ بالامانی کندن نے اپنی جماعت میں ٹاپ کیا جو دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکی کی ماں کو بالکل ہضم نہیں ہوا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ وکٹوریہ سہیارانی جعہ کے روز اسکول پہنچی اور سیکیورٹی گارڈ کو کولڈڈرنک بالامانی کندن کو پہنچانے کیلئے کہا، سیکورٹی گارڈ کے کولڈڈرنک دینے پر اسے پی لیا، تاہم لڑکا اپنے اسکول کے سالانہ دن کی تقریب کی ریہرسل کے بعد تقریباً ساڑھے بارہ بجے گھر واپس آیا تو اس نے الٹیاں شروع کردیں، جس سے اس کے والدین خوفزدہ ہو گئے۔

طبیعت خراب ہونے پر لڑکے کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد چل بسا۔ بچے نے اپنے والدین کو بتایا کہ مجھے کولڈڈرنک سیکیورٹی گارڈ نے دی تھی، جس پر بچے کے والدین نے اسلول میں پوچھ گچھ کی تو یہ بات سامنے آئی کہ وکٹوریہ سہیارانی نے سیکورٹی گارڈ کو کولڈڈرنک بچے تک پہنچانے کیلئے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماں نے تین بچوں کو زہریلی چائے پلا کر مار ڈالا

بچے کے والدین نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق لڑکے کی پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ بوتل میں زہر شامل تھا۔

گرفتاری کے بعد لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بالامانی ہمیشہ کلاس میں ٹاپ کرتا تھا جبکہ میری بیٹی دوسری پوزیشن حاصل کرتی تھی اس لیے میں نے حسد میں اسے زہر دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں