پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

امریکا میں نسل پرستی کا ایک اور واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں نسل پرستی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ریاست نیو یارک میں ایک جنونی شخص نے 45 سالہ ضعیف ایشیائی خاتون پر سفاکانہ تشدد کیا۔ شخص نے 125 مرتبہ خاتون کے سر اور چہرے پر مکے اور لاتیں برسا دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ضعیف خاتون کا پیچھا کرتا ہے جب وہ سامان لے کر گھر جا رہی ہوتی ہے۔ ایک عمارت کی راہداری میں پہنچنے پر ملزم نے خاتون کو پیچھے سے مکا مار کر گرا دیا اور اس کے بعد اسے پیٹتا رہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کے تحت اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں