جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

ماسک نہ پہننے والی لڑکی نے خاتون کی ناک توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں ماسک نہ پہننے والی لڑکی نے  ٹوکنے پر  خاتون کو سربازار تشدد بنایا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے علاقے بروک لین میں لڑکی نےماسک کا کہنے پر خاتون کے منہ پر زور سے مُکا مارا، جس سے وہ زخمی ہوئیں۔

خاتون کے مطابق تشدد کی وجہ سے اُن کی ناک میں فریکچر ہوگیا تھا، ڈاکٹرز نے اب تک دو آپریشن کیے جس کے بعد حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔

پولیس حکام نے نوجوان لڑکی نے گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری  کی اور عوام سے شناخت میں مدد مانگی ہے۔

نیویارک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بروک لین میں یہ واقعہ  اکتوبر میں پیش آیا، تشدد کرنے والے نوجوان کی عمر 16 سے اٹھارہ سال کی عمر کے درمیان ہے۔

متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے دو خواتین کو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا جو تاحال حوالات میں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں