تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

خاتون مداح کی شادی کی پیشکش پرامام الحق نے کیا کہا؟

کراچی: قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو دوران شو لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی۔

امام الحق نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں ان سے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے گئے۔

امام الحق کو شو میں شریک ایک لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی جس پر میزبان تابش ہاشمی سمیت امام الحق بھی حیران رہ گئے۔

لڑکی نے امام الحق کو پروپوزکرتے ہوئے کہا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس پر پہلے تو امام الحق حیران ہوئے، بعد ازاں میزبان تابش سے پوچھا کہ وہ اس بات کا کیا جواب دیں ؟

تاہم لڑکی کے اصرار پر خاموش ہوگئے، لڑکی نے امام الحق سے اصرار کرتے ہوئےکہا کہ ’سر پلیز میری بات کی عزت رکھ لیجیے گا جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ اس کے لیے آپ کو میری والدہ سے بات کرنی پڑے گی کیوں کہ وہی اس بات کا مناسب جواب آپ کو دے سکیں گی۔

اس پر لڑکی کا کہنا تھا کہ آپ جس کے پاس کہیں گے میں چلی جاؤں گی۔

Comments

- Advertisement -