تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کھانا کھانے کےلیے خاتون نے ملازمت چھوڑ دی، مگر کیوں؟

لندن : برطانوی خاتون نے یوٹیوب اسٹار بننے کی خاطر اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اورروزانہ کی بنیاد پر معروف ریسٹورنٹ کی غذائیں کھانے ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔

ایسے افراد بہت دیکھیں ہوں گے آپ نے جو اپنے شوق کو پورا کرنے کےلیے اپنی مستقل ملازمت ہی چھوڑ دیں لیکن دنیا میں ایسے بہت سے افراد ہیں جو اپنے شوق کو ہی پیشہ بنا لیتے ہیں اور اسی کو ذریعہ معاش بنا لیتے ہیں ایسی ہی ایک خاتون چارنا راولی ہیں جنہوں نے کھانے کی ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے کےلے اپنی ملازمت چھوڑ دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ خاتون اب معروف ریسٹورنٹس کی ایشاء کھاکر یوٹیوب پر پانا مستقبل بنانا چاہتی ہیں اور وہ ایک ویڈیو نشت میں 55 ہزار تک کیلورز کھاتی ہیں۔

سوشل میڈیا کی زبان میں ایسی ویڈیوز کو مکبنگ کہتے ہیں، یہ ایک ایسا رجحان ہے جس کی ابتداء جنوبی کوریا میں ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چارنا راولی بحیثیتت ایڈمن آفیسر کام کرتی تھی لیکن اب وہ اپنے یوٹیوب چینل کو چلانے کےلیے گودام میں پارٹ ٹائم کرتی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چارنا کا کیمرے کےسامنے کھانا بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے وہ اس مقصد کےلیے ایک مرتبہ میں 10 ہزار کیلوریز کھانا چاہتی ہیں۔

چارنا کا کہنا ہے کہ میں ابھی یہ ثابت کرنا چاہتی ہوں کہ میں کتنی پُر اعتماد ہوں۔ میرے دانت یا منہ کے گرد کچھ پھنس بھی سکتا ہے لیکن لوگ مجھے پسند کرتے ہیں کہ میں کتنی مضحکہ خیز ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کتنی موٹی ہوگئی ہوں لیکن میں بہت خوبصورت ہوسکتی ہوں اگر میں اتنا زیادہ کھانا تناول کرنا چھوڑ دوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چارنا ہفتے میں چار مرتبہ جم بھی جاتی ہیں تاکہ اپنی صحت کا بھی خیال رکھ سکیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مابق 22 سالہ چارنا نے ابتداء میں یہ کام صرف مشغلے کے طور پر شروع کیا تھا لیکن جب میری والدہ نے میرا شوق دیکھا تو انہوں نے مستقل طور پر یوٹیوب چینل چلانے کا انتظام کردیا۔

Comments

- Advertisement -