تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: ’طلاق‘ کی دھمکی دینا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

ریاض: سعودی عرب میں اہلیہ کو طلاق کی دھمکی دینا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر وقت طلاق کی دھمکی دیتا رہتا ہے۔

خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ’طلاق کا لفظ شوہر کا تکیہ کلام بن چکا ہے، وہ ہر وقت کہتا رہتا ہے کہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔‘

خاتون نے کہا کہ شوہر کو سمجھانے کے لیے والدین سے رابطہ کیا، والدین نے شوہر سے بات بھی مگر انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اتنی مرتبہ طلاق کی بات کرچکا ہے تو کیا اب تک میں اس کی بیوی بھی ہوں یا نہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجبور ہوکر عدالت سے رجوع کیا تاکہ واضح ہو سکے کہ کیا طلاق ہوئی ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -