جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

خاتون نے کئی بار جرمانوں کے باوجود کبوتروں کو دانہ ڈالنا کیوں نہیں چھوڑا؟ دلچسپ رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور میں ایک بزرگ خاتون کئی بار جرمانوں کے باوجود کبوتروں کو دانہ ڈالنے سے باز نہیں آتیں، اس بار عدالت نے جرمانے کے ساتھ سختی سے متنبہ بھی کیا۔

سنگاپور میں کبوتروں کو دانہ ڈالنے کی عادت ایک بزرگ خاتون کو ایک بار پھر مہنگی پڑ گئی اور عدالت نے ان پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 71 سالہ سانموگامناتھن شملہ نامی خاتون کو جنگلی پرندوں کو بار بار کھانا کھلانے کے جرم میں 3 ہزار 200 سنگاپورین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

یہ کارروائی وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی، جن کے چار الزامات وہ پہلے ہی تسلیم کر چکی تھیں۔

Woman pigeons

رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر انہیں 1200 ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا اور انہوں نے عدالت کو یقین دلایا تھا کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گی۔ مگر وعدے کے باوجود وہ دوبارہ یہی عمل دہراتی رہیں۔

استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد میں بتایا گیا کہ جولائی 2025 سے جنوری 2026 کے دوران خاتون نے کم از کم نو مختلف مواقع پر کبوتروں کو دانہ اور روٹی ڈالی۔

عدالت میں دکھائی گئی ویڈیو میں انہیں توا پیوہ کے علاقے میں اپنے فلیٹ کے قریب پرندوں کے بڑے جھنڈ کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ خاتون نے اپنے حلقے کے رکنِ پارلیمنٹ سے مل کر اس عمل پر ندامت کا اظہار کیا تھا، تاہم محض تین روز بعد وہ دوبارہ پرندوں کو خوراک دیتی پکڑی گئیں۔

استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مسلسل خلاف ورزیوں کو دیکھتے ہوئے سخت جرمانہ ضروری تھا۔ خاتون نے عدالت میں کہا کہ وہ بے روزگار ہیں اور ان کے پاس طبی انشورنس بھی نہیں، تاہم انہوں نے جرمانہ فوری ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

میڈیا کے مطابق بار بار جرم دہرانے کی صورت میں ان پر 10 ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں