تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

طوفان میں خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

کوئنزلینڈ: خوفناک طوفان میں آپ کی کوئی چیز بہہ جائے تو آپ اسے بچانے کی بجائے اپنی زندگی بچانے کو پہلی ترجیح دیں گے لیکن آسٹریلیا میں خاتون نے ’شراب کے ڈرم ‘ کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر کوئنز لینڈان دنوں خوفناک طوفان کی لپیٹ میں ہے، نیو ساؤتھ ویلز گزشتہ ہفتے طوفانی بارشوں اور خوفناک طوفان کی زد میں رہا۔

طوفان سے متاثر شہری اپنی جائیداد اور قیمتی املاک کے ساتھ اپنی زندگی بچانے میں مصروف عمل ہیں لیکن ایک خاتون کو بیئر کو بچانے کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور طوفانی لہروں میں بیئر کو ڈرم کو بچانے نکل پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور ایسے میں خاتون بیئر کے دو ڈرم بچانے کے لیے پانی میں چلی جاتی ہے اور گرتی پڑتی انہیں بچانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان کے باعث سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے اور بیشتر علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں جبکہ 100 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

کمشنر کوئنز لینڈ فائر اینڈ سیفٹی سروسز گریگ لیچ کا کہنا ہے کہ طوفان کے پیش نظر ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، شہری خود کو محفوظ مقامات پر منتقل کرلیں۔

Comments

- Advertisement -