تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اونچی ایڑھی کی سینڈل پہن کر دوڑنے والی خاتون نے سب کو حیران کردیا

اونچی ایڑھی کی سینڈل یا جوتے پہن کر چلنے میں بہت سی خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اب کی بار ایک خاتون نے تین انچ سے اونچی سینڈل میں برق رفتاری سے دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

خاتون نے  اونچی ہیلز سینڈل پہن کر 13.557 سیکنڈ تک تیزی سے دوڑ لگائی جس کے ساتھ ہی اُن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔

عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق خاتون کا تعلق ڈنمارک سے اور نام ماجیکن سچاؤلہ ہے، انہوں نے مہارت کے ساتھ دوڑ لگائی اور بغیر کسی پریشانی کے مقررہ فاصلہ طے کیا۔

گنیز بک نے خاتون کی ویڈیو بھی شیئر کیں جس میں انہیں ہیلز پہن کر تیزی سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اب ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین نے دیکھا اور خاتون کی مہارت پر حیران رہ گئے، سیکڑوں صارفین نے خاتون کو مشکل ریکارڈ بنانے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس ویڈیو کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے‘۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایک صارف کے سوال پر جواب دیا اور لکھا کہ ’کم از کم سینڈل کی ہیل 2.75 انچ اونچی ہوگی تب ہی کوئی مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -