تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

معمولی غلطی: خاتون 4 ارب روپے سے محروم

لاس اینجلس: امریکی خاتون معمولی غلطی کی وجہ سے 4 ارب روپے سے محروم ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی خاتون نے انعامی ٹکٹ غلطی سے واشنگ مشین میں کپڑوں کے ساتھ دھو دیا، خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی چار ارب روپے کی لاٹری جیت کر بھی انعامی رقم سے محروم ہوگئیں۔

لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کردیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کے بغیر انعام نہیں دیا جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق لاٹری ٹکٹ جیتنے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ پتلون کی جیب میں چھوڑ دیا تھا اور وہ دھلائی کے دوران ضائع ہوگیا۔

کیلیفورنیا لاٹری کے سپر لوٹو پلس ٹکٹ کو نومبر میں لاس اینجلس کے نواح میں واقع ایک دکان پر فروخت کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا نے اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور مبینہ طور پر اس وقت اسٹور میں لاٹری ٹکٹ خریدتے وقت اُنھیں سی سی ٹی وی کیمرا نے عکس بند کیا تھا۔

لاٹری کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ڈرا کے 180 دن کے اندر انعام پر دعویٰ کرنا ہوتا ہے، یہ ڈرا 14 نومبر کو ہوا تھا اور اس بھاری انعام پر دعویٰ جتانے کی حتمی تاریخ جمعرات کو تھی۔

کیلیفورنیا لاٹری کی ترجمان کیتھی جانسٹن نے بتایا کہ اسٹور کی سی سی ٹی وی فوٹیج خاتون کے دعوے کی تصدیق کے لیے کافی نہیں ہوگی اور ٹکٹ آپ کی ملکیت ہونے کا ٹھوس اور قابلِ یقین ثبوت چاہیے ہوگا۔

مگر کیتھی جانسٹن نے بتایا کہ ویڈیو کی ایک کاپی لاٹری کے منتظمین کے پاس موجود ہے اور اُن کے دعوے کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

لاٹری کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر جیک پاٹ کا کوئی حتمی فاتح سامنے نہیں آیا تو یہ رقم کیلیفورنیا کے سرکاری اسکولوں میں تقسیم کر دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -