ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

دفتر کی چھٹی کرنے والی خاتون کا سفید جھوٹ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دفتر میں ملازمت کرنے والے افراد کو بعض اوقات چھٹی کی ضرورت پیش آجاتی ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے کچھ ملازمین تو سفید جھوٹ تک بول دیتے ہیں۔

اردو زبان میں لفظ ’سفید جھوٹ‘ اُس وقت استعمال کیا جاتا ہے کہ جب سامنے والا اپنی غلط بات پر رنگے ہاتھوں پکڑا جائے یا پھر ایسی بات جس کا کوئی سر پیر نہ ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک صارف نے بتایا کہ اُن کے ساتھ ملازمت کرنے والی خاتون نے باس کو بتایا کہ اُن کا ناخن گاڑی کے ٹائر میں آگیا جس کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ درد ہورہا ہے۔

خاتون نے لکھا کہ وہ درد کی شدت اور طبیعت ناسازی کے باعث دفتر نہیں آسکتیں جس کے بعد اُن کے باس نے ثبوت کی تصویر بھیجنے کو کہا۔

خاتون نے اپنے باس کو ایک ٹائر کی ایڈیٹ تصویر بھیجی جس میں انہوں نے دکھایا کہ اُن کا ناخن ٹائر میں پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے چھٹی کی درخواست کے ساتھ یہ بھی لکھا ’چونکہ میرا ناخن بالکل سیدھا ہے اسی وجہ سے ٹائر کی جھری میں پھنس گیا‘۔

صارف کی شیئر کرردہ تصویر اور کیپشن پر دیگر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے اور میمز بھی بنائیں۔

منتخب ٹویٹس

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں