جاپان میں خاتون نے ساتھ رہنے والی خاتون کے ہونٹ سی دیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں مبینہ طور پر خاتون نے ساتھ رہنے والی خاتون کے ہونٹ سی دیے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
افسوسناک واقعہ کوگا شہر میں پیش آیا، 49 سالہ ماسائی سکورائی سوئے اور دھاگے سے ساتھی کے ہونٹ سیے۔
متاثرہ 42 سالہ خاتون گھر سے ماسک پہن کر باہر نکلی اور قریبی دکان پر جاکر کاغذ دکھایا جس پر لکھا تھا کہ برائے کرم میری مدد کریں۔
Offbeat News – VIRAL VIDEOS, ODD NEWS, WEIRD NEWS
دکان کے ملازم نے تقریباً ڈیڑھ بجے پولیس کو کال کی جس پر ملزمہ کو گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی بات پر ناراض تھی اور اس نے یہ قدم اٹھایا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے ہونٹ کو ناک کے نیچے سے لے کر اس کے نچلے ہونٹ کے نیچے تک سوئی سے کئی بار چھیدا گیا اور ہونٹوں کو ساتھ ملا کر سیا گیا تھا۔
مبینہ طور دھاگہ خاتون کے منہ کے اندر سے گزر گیا جس سے وہ مزید مشکل میں آگئی۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی صحت سے متعلق تفصیل نہیں بتائی بس اتنا کہا ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


