تازہ ترین

برطانوی خاتون کا سمندر سے اسامہ بن لادن کی باقیات ملنے کا دعویٰ

لندن : برطانوی جوڑے کو ایسٹ سسیکس میں سمندر سے ایسی سی پی (شیل) ملی جسے دیکھ کر ڈیبرا نامی خاتون حیرات زدہ رہ گئی کیونکہ وہ شیل ہوبہو القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے مشابہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے اب تک لاش سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس حوالے سے کہانیاں بہت سی سامنے آچکی ہیں لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ڈیبرا نامی 60 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایسٹ سسیکس کے ساحل سے ایسا سی شیل ملا ہے کو اسامہ بن لادن سے شباہت رکھتا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیبرا اپنی شادی کی 42 ویں کا جشن منانے کےلیے ونچلیسا نامی ساحل سمندر پر گئی جہاں انہوں نے اپنے 62 سالہ شوہر کے ہمراہ ساحل پر چہل قدمی کرتے ہوئے ایک عجیب سے سی شیل کو دیکھ کر حیران رہ گئی جو بلکل القاعدہ کے دہشت سے مشابہ تھا۔

برطانوی خاتون کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ امریکی فورسز نے اسامہ بن لادن کو بھی سمندر برد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ڈیبرا نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ ساحل پر موجود کچھ لوگوں نے سی پی کو ایران کے سابق سپریم لیڈر اور بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینی سے بھی تشبیہ دی۔

یا د رہے کہ سنہ 2011 میں 1 اور 2 مئی کی درمیانی شب کو امریکی فورسز نے ایبٹ آگاز میں کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے اور لاش کو سمندر برد کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔

Comments

- Advertisement -