تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکا میں‌ کتے کی فائرنگ سے خاتون زخمی

واشنگٹن : امریکا میں ایک کتے نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا ،پولیس کا مؤقف ہے کہ متاثرہ خاتون ہی اپنے ساتھ ہتھیار لائی تھی جسے کتے نے چلا کر اسے زخمی کیا۔

عام طور پر دنیا بھر سےانسان کی جانوروں کو گولیاں مارنےکی خبریں سامنے آتی ہیں لیکن بعض مرتبہ ایسی خبریں بھی سامنے آتی ہیں کہ جانوروں نے انسانوں کو کچل کر مار ڈالا تاہم امریکا سے ایک ایسی حیران کن خبر سامنے آئی ہے جس نے پولیس سمیت پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارےامریکی ریاست اوکلوہاما میں ایک کتے نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کتے کی جانب سے فائرنگ کرنے اور خاتون کو گولی لگ جانے کی بات پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو ابتدائی طور پر یقین نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کتے نے خاتون کو اس وقت فائرنگ کرکے زخمی کیا جب متاثرہ خاتون ساتھی مرد کیساتھ ٹرین اسٹیشن پہنچیں اور اپنی کار سے اتر کر ٹرین کا انتظار کرنے لگیں۔

جس خاتون کو کتے نے فائرنگ کرکے زخمی کیا، دراصل وہ خاتون ہی اپنے ساتھ ہتھیار لائی تھی جسے کتے نے چلا کر خاتون کو زخمی کردیا۔

کتے نے کار میں رکھے 22 بور کے ہتھیار کو چلایا، جس سے تین گولیاں فائر ہوئیں اور ایک گولی خاتون کو ٹانگ میں لگی۔واقعہ پیش آنے کے بعد خاتون نے ریسکیو اہلکاروں کو مطلع کیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو انہیں یقین آیا کہ خاتون کو کتے نے ہی فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

Comments

- Advertisement -