تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

محبت میں‌ بے وفائی! خاتون کی بارات میں‌ طوفانی انٹری

شادی کی تقریبات میں رشتے داروں کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے بعض اوقات بارات لوٹ جاتی ہے یا رخصتی میں تاخیر ہوتی ہے البتہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون نے لڑکے کے بے وفائی کرنے پر اسٹیج پر بیٹھی دلہن کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میکسیکو میں ہونے والی شادی کی ہے جہاں رچرڈ نامی نوجوان کی شادی ہورہی تھی تو اسی دوران ایک خاتون چیختے ہوئے دلہا کا نام لیتے ہوئے داخل ہوئیں۔

خاتون نے دلہن کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی اور لڑکے کو مخاطب کر کے کہا کہ ’رچرڈ تم کسی دوسری عورت سے شادی نہیں کرسکتے کیونکہ میں تم سے محبت کرتی ہوں اور تم نے مجھے دلہن بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب لڑکی نے دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو دلہا دفاع میں سامنے آگیا اور لوگوں کو بلا کر کہا کہ اس لڑکی کو ہال سے باہر نکالو جس پر دیگر مہمانوں نے اُسے گھسیٹ کر باہر نکالا اور دروازہ بند کردیا۔

Comments

- Advertisement -