تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

خواب حقیقت ثابت ہوا، لڑکی رشتہ بچانے کے لیے منگنی کی انگوٹھی نگل گئی

نیویارک: امریکی خاتون نے رشتہ ختم ہونے کا خواب دیکھنے کے دوران اپنی منگنی کی انگوٹھی اتار کر نگل لی۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایونز نامی خاتون کی حال ہی میں پسند کی منگنی ہوئی، لڑکی نے خواب میں دیکھا کہ اُس کا رشتہ ختم ہورہا ہے تو اُس نے نیند میں ہی انگوٹھی نگل لی۔

جینا ایونز کا کہنا تھا کہ ’’میں نے دیکھا کہ ہم دونوں (میں اور منگیتر) ایک تیز رفتار ٹرین میں سفر کررہے تھے کہ اسی دوران چند لوگوں نے حملہ کردیا اور وہ لوٹ مار کررہے تھے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’’وہ لوگ مجھ سے انگوٹھی چھینے کی کوشش بھی کررہے تھے، میں نے اسے محفوظ رکھنے کے لیے انگلی سے اتار کر منہ میں ڈال لیا اور نگل گئی‘‘ْ

جینا کے مطابق جب اُن کی آنکھ کھلی تو تو انگوٹھی اُن کے ہاتھ میں نہیں تھی تو وہ پریشان ہوئیں، البتہ چند ہی لمحے بعد معلوم ہوا کہ وہ خواب دیکھنے کے دوران انگوٹھی نگل گئیں۔

’’جب میری آنکھ کھلی تو پسینے میں شرابور کی اور میں چونک کر اٹھی، منگیتر کو جب سارے معاملے سے آگاہ کیا تو اگلے روز ہم اسپتال گئے جہاں ڈاکٹر نے کچھ ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ انگوٹھی پیٹ میں ہی ہے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ سٹی اسکین میں انگوٹھی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی اور ڈاکٹرز نے بتایا کہ 24 قیراط کی رنگ میرے معدے میں موجود ہے، ڈاکٹرز  نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا جو میرے لیے بہت پریشان کن تھا البتہ منگیتر نے حوصلہ افزائی کی اور سرجن سے وقت لے لیا۔ جینا کے مطابق ڈاکٹر نے آپریشن کر کے انگوٹھی نکالی اور وہ ہمارے حوالے کردی۔

خاتون نے آپریشن کے بعد پیٹ سے نکلنے والی انگوٹھی اور سٹی اسکین کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -