مصر میں موبائل چارج کرنے کے معمولی تنازع نے ایک خوفناک واردات کو جنم دے دیا، بیوی نے اپنے شوہر کو موت کی نیند سلادیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ٹیم گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے پر ایک اپارٹمنٹ پہنچی تھی جہاں ایک کمرے سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات اور ملزمہ سے پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ میاں بیوی کے موبائل فونز کی بیٹری کم تھی جو جھگڑے کی اصل وجہ بنی۔
میاں بیوی کے درمیان موبائل فون چارجنگ پر لگانے کے لیے پہلے میں، پہلے میں کا جھگڑا شروع ہوا جو لڑائی کی صورت اختیار گیا۔
پولیس کو ملازمہ نے بتایا کہ جب شوہر نے زبردستی اپنا موبائل لگالیا تو خاتون خانہ شدید غصے میں آگئیں اور کچن سے چاقو لا کر شوہر پر حملہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق لاش پر چاقو کا گہرا زخم موجود تھا، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا باورچی خانے کا چاقو بطور ثبوت تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور کیس پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


