تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

جرمن پولیس کی کارروائی، اہلیہ کے بیگ سے شوہر کی ہڈیاں برآمد

برلن : میونخ ایئرپورٹ پولیس نے شک کی بنیاد پر عمر رسیدہ خاتون کو روک کر سامان کی تلاشی لی، باکس میں سے برسوں قبل مرنے والے شوہر کی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانی باقیات ایک ملک سے دوسرے ملک لےجانے کا حیران کن واقعہ یورپی ملک جرمنی کے صوبے باویریا میں پیش آیا، ایئرپورٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے لکڑی کا مشکوک ڈبہ دیکھ کر معمر خاتون کو روکا تو سامان سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں۔

اہلکارو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ 54 سالہ بیٹی کے ساتھ سفر کرنے والی غیر ملکی بزرگ خاتون کے سامان میں انسانی ہڈیوں کا کیا کام ہوسکتا ہے؟

اہلکاروں نے واقعے کی اطلاع کسٹم حکام کو دی جس کے بعد ڈاکٹر، پبلک پراسیکیوٹر اور کسٹم اہلکار موقع پر پہنچے اور انسانی ہڈیوں کا جائزہ لیا۔

مذکورہ خواتین نے حکام کو وہ دستاویزات دکھائیں، جن کے مطابق یہ جسمانی باقیات 74 سالہ خاتون کے شوہر کی تھیں جو 2008 میں انتقال کرگیا تھا۔

جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسے یونانی شہر سالونیکی کے نواح میں اس کی رہائش گاہ کے باغیچے میں دفنایا گیا تھا، اس آرمینیائی نژاد باشندے کی بیوہ اور بیٹی اس کی جسمانی باقیات لے کر آرمینیا جا رہی تھیں کہ انہیں اس کے آبائی وطن میں دفنایا جا سکے۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ابتدائی معائنے اور قانونی دستاویزات کی جانچ کے بعد پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ مذکورہ خواتین کسی جرم کی مرتکب نہیںؓ ہوئیں اور نہ ہی واقعے کی مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

اس کارروائی کے بعد ایئر پورٹ حکام نے ان آرمینیائی نژاد ماں بیٹی کو لکڑی کے ڈبے میں بند انسانی باقیات کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

Comments

- Advertisement -