بھارت میں خاتون نے نافرمانی کرنے پر مبینہ طور پر اپنے 9 سالہ بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ تریپورہ میں پیش آیا جہاں خاتون نے مبینہ طور پر 9 سالہ بیٹے کا گلا گھونٹ دیا کیونکہ وہ اس کی نافرمانی پر مایوس تھی۔
واقعہ پیر کی شام اگرتلہ کے جوئے نگر علاقے میں پیش آیا۔
سپربھا بال نامی خاتون نے جرم کا اعتراف کیا اور جب پولیس پہنچی تو اسے اپنے بیٹے کی لاش پاس بیٹھا پایا، ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سپربھا بال تعمیراتی جگہ پر مزدوری کرتی تھی اس نے کہا کہ شوہر لاپتا ہے اور بیٹی کی شادی ہوچکی ہے اس لیے اسے اپنے بیٹے کی پرورش کے لیے اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے راجدیپ کی مسلسل بدتمیزی سے مایوس تھی وہ پیسے چراتا اور پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہا تھا، میں اس کے اعمال کی وجہ سے کام پر نہیں جاسکتی تھی اور نہ ہی سکون سے رہ سکتی تھی اسی لیے میں نے اسے مار ڈالا اور اب جیل جانے کے لیے بھی تیار ہوں۔
پولیس نے گھر سے رسی کا ٹکڑا اور بانس کی چھڑی برآمد کی جو مبینہ طور پر قتل کے لیے استعمال کی گئی تھی۔