تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

خاتون سب انسپکٹر نے منگیتر کو ہار کی جگہ ہتھکڑی پہنا دی

بھارت میں خاتون سب انسپکٹر نے اپنے ہی منگیتر کو گرفتار کرکے قانون کی پاسداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کی پاسداری کی ایک ایسی ہی اعلیٰ مثال بھارت کی ریاست آسام میں سامنے آئی جہاں ایک خاتون سب انسپکٹر نے اپنے ہی منگیتر کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔

ریاست آسام کے ضلع ناگاؤن میں جنمونی ربہا نامی خاتون جو بھارتی پولیس محکمے میں سب انسپکٹر کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ییں، انہیں اپنے منگیتر رانا پوگاگ کے حوالے سے لوگوں کے ساتھ دھوکا دینے کا پتا چلا تو انہوں نے پہلے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور پھر جمعرات کے روز اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر تیل اور قدرتی گیس کمپنی کا پبلک ریلیشن آفیسر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا اور مبینہ طور پر ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرکے کئی لوگوں کو لاکھوں روپے کا دھوکا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران، پولیس کو پوگاگ کے گھر سے کمپنی کی 11 جعلی مہریں اور شناختی کارڈ سمیت کئی مجرمانہ دستاویزات ملے۔

خاتون پولیس اہلکار کے مطابق ان کی اور پوگاگ نے گزشتہ سال اکتوبر میں منگنی کی تھی اور اس سال نومبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین قانون کی پاسداری کرنے پر ربہا کی کافی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -