The news is by your side.

Advertisement

بھارت میں کورونا زدہ دلہن کی انوکھی شادی

نئی دہلی : بھارت میں شادی سے چند گھنٹے قبل دلہن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دولہا دلہن نے ہمت نہ ہاری اور شادی ملتوی کرنے کے بجائے مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ تمام رسومات ادا کیں۔

بھارتی ریاست راجھستان میں کورونا سے متاثرہ لڑکی نے شادی کرکے انوکھی مثال قائم کردی، بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب سے چند گھنٹے قبل دلہن کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔

جسے دیکھ کر دولہا اور دلہن کے اہل خانہ پریشان ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے شادی کی تقریب کو ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دولہا دلہن نے شادی کی تقریب قرنطینہ مرکز میں ہی منعقد کرلی، دُلہے اور دلہن نے عروسی ملبوسات کے بجائے کرونا حفاظتی لباس زیبِ تن کیے۔

اس موقع پر منڈپ کو بھی خوبصورت سے سجایاگیا تھا اس کے علاوہ تقریب کے شرکاء اور پنڈت بھی کورونا حفاطتی لباس پہنے ہوئے تھے اور سماجی فاصلے کو بھی برقرار رکھا گیا۔ شادی کے بعد نو بیاہتا جوڑا آئسولیشن میں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں