تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

یونیورسٹیز میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار

کراچی کی مختلف جامعات میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹیز میں منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو پکڑ لیا۔

گرفتار خاتون پہلے بھی 4مقدمات میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکی ہے۔ گرفتار ملزمہ کا ساتھی ماضی میں 6 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزمان سے ایک لاکھ 30 ہزار رقم اور 2 کلوچرس اور آئس برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون منشیات فروشی کیلئےکم عمربچوں کا استعمال کرتی تھی اور شہر کی مختلف درس گاہوں میں منشیات پہنچاتی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور منشیات فروشی کے گروہ سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -