تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خاتون کو بالوں کے سہارے لٹکتا دیکھ کر صارفین حیران، ویڈٰیو وائرل

خاتون کی ٹرین میں بالوں کے سہارے لٹک کر سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی دارینہ نے اپنے بالوں کو ٹرین کے ہینڈرل سے باندھ کر خود کو لٹک دیا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل فون میں مگن خاتون بالوں کے سہارے ہینڈریل میں لٹکی مزے سے سفر کر رہی ہیں۔ خاتون کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جسے وہ زمین پر بیٹھی ہوں۔

https://youtu.be/nI_PPcqkAp0

ٹرین میں بیٹھنے کے لیے نشستیں بھی خالی ہیں تاہم خاتون نے ایسا کیوں کہ اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مگر بتایا جاتا ہے کہ دارنہ 2013 سے شنگھائی سرکس کا حصہ ہیں۔

بالوں کے ذریعے اس طرح کے کرتب دکھانا کوئی معمولی بات نہیں ہے کیوں کہ یہ کھیل بظاہر کو بہت زبردست لگتا ہے لیکن بہت تکلیف دہ، خطرناک اور مہنگا ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون نے بالوں سے کئی ٹن وزنی ٹرک کھینچ کر سب کو حیران کردیا

اس سے قبل برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون اناستاسیہ نے کئی ٹن وزنی ٹرک وین کو کئی میٹر دور تک اپنے بالوں سے کھینچ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق خاتون بھاری بھر کم بس بالوں سے کھینچنے کا شاندار مظاہرہ کررہی ہیں، اناستاسیہ کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اپنے بالوں کے ذریعے کافی دیر فضا میں جھولنے والی ماہر ہیں۔

Comments

- Advertisement -