تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امریکی مجسمہ آزادی پر چڑھنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف مجسمہ آزادی پر چڑھ کر احتجاج کرنے والی 44 سالہ سیاہ فام خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن بچوں کو ان کے والدین سے علحیدہ کرنے کی پالیسی کے خلاف گذشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے سیاہ فام خاتون رسی کی مدد سے مجسمہ آزادی پر چڑھ گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیویارک پولیس نے مجسمہ آزادی کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر آئی لینڈ کو سیاحوں سے خالی کروالیا تھا۔

امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ پولیس نے اور نیشنل پارک کی انتظامیہ نے 44 سالہ سیاہ فام خاتون تھریسے پٹریشیا کو تین گھنٹے تک گفتگو کے ذریعے مجسمہ آزادی سے نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن خاتون نیچے اترنے سے مسلسل انکار کرتی رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے انکار کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد مجسمہ آزادی سے نیچے اتارا تھا۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ تھریسا پٹریسے پر دخل اندازی، حکومتی امور میں مداخلت کی کوشش، ناپسندیدہ سلوک اور نیشنل پارک کے قوانین کی خلاف کرنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اتنظامیہ نے لوگوں کا داخلہ مجسمہ آزادی نیشنل پارک میں بند کردیا ہے اور جبکہ پارک میں موجود سیاحوں کو پہلے ہی نکالا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف شہریوں کی جانب سے مجسمہ آزادی پر احتجاج کیا گیا تھا، مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول کر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -