تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بھارت میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، ملزمان ماں بیٹے کو کنویں میں پھینک کرفرار

نئی دہلی : بھارت می درندہ صفت انسانوں نے ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد متاثرہ خاتون کو بیٹے سمیت کنویں میں پھینک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت کا یہ اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں بینک سے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ رقم لیکر نکلنے والی خاتون کو سات افراد نے اغوا کرکے قریبی جنگل میں لیجاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزمان درندگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد خاتون کو مردہ تصور کرتے ہوئے بیٹے سمیت کنویں میں پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے باعث بچہ ہلاک ہوگیا۔

متاثرہ خاتون اور اس کے بیٹے کی لاش کو مقامی افراد نے کنویں سے نکالا اور پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں اجتماعی زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارت : جنسی زیادتی کا شکار 6 سالہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہاتھرس شہر میں ہی 19 سالہ طالبہ سے چار بااثر اوباش نوجوانوں نے جنسی زیادتی کی تھی، ملزمان نے زیادتی کے بعد لڑکی کی زبان کاٹ دی تھی جبکہ جسم کی متعدد ہڈیاں بھی توڑ دی تھیں۔ ریپ اور تشدد کے باعث لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -