جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی، ناراض بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں شوہر اور 10 سالہ بیٹا زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ناراض بیوی نے شوہر فرحان پر تیزاب پھینک دیا جس کی زد میں آکر 10 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ فرزانہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے، ملزمہ کافی عرصے سے شوہر سے خلع کا مطالبہ کررہی تھی۔

- Advertisement -

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فرزانہ اور فرحان کی پسند کی شادی تھی، آٹھ ماہ قبل جھگڑوں کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی، اس سے پہلے بھی فرزانہ نے فرحان پر حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سفاک نامعلوم افراد نے 5 سالہ معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق فرحان کے ساتھ اس کا بیٹا عبدالرحمان بھی تیزاب سے جھلس گیا، بیٹے عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ والد گھر پر سو رہے تھے، ماما نے گیٹ کھلوایا اور پھر تیزاب پھینکا۔

تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے فرحان اور عبدالرحمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب زیادہ مہلک نہیں تھا، فرحان اور عبدالرحمان کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں