پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

خاتون کو رسیوں سے باندھ کر تشدد، بال بھی کاٹ ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

پاک پتن (6 اگست 2026): خواتین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے ایک خاتون کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا اور بال کاٹ ڈالے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ شرمناک واقعہ پاک پتن کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ملزمان نے ایک خاتون ساجدہ بی بی کو اغوا کر لیا۔

ملزمان ساجدہ بی بی کو اغوا کر کے گھر لے گئے اور رسیوں سے باندھ کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سفاک ملزمان نے خاتون کی بالوں کی چوٹی بھی کاٹ ڈالی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے صدر پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے تاہم ایک روز گزرنے کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

متاثرہ خاتون اور اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پولیس سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں خراب سینڈوچ واپس کرنے پر خاتون پر مبینہ تشدد، فوٹیج بھی سامنے آگئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں