تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

یو اے ای، عدالتی فیصلہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

ابوظہبی میں عدالتی فیصلہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق کیس کا عدالتی فیصلہ انسٹاگرام پر شیئر کرنے والی خاتون کو عدالت نے 20 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

دستاویز میں ایک شخص کے نام کے ساتھ انسٹاگرام پر عدالتی فیصلے کی کاپی شیئر کرنے کے بعد ابوظہبی کی رہائشی خاتون کو بدنامی اور رازداری پر حملہ کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

ابوظہبی سول فرسٹ انسٹی ٹینس کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق ایک شخص نے اس خاتون کی انسٹاگرام پوسٹ کو دیکھنے کے بعد یہ مقدمہ دائر کیا کہ عدالتی مقدمے میں سزا پانے والے شخص اور اس کا نام ایک ہی ہے۔

مقدمے میں کہا گیا کہ خاتون نے سوشل میڈیا پر میرا نام بدنام کیا اور کردار کشی کی جس پر 2 لاکھ درہم ہرجانہ ادا کیا جائے۔

عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو قصوروار قرار دیا اور 20 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔

Comments

- Advertisement -