پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

ماں بیٹی نے جھیل میں کود کر جان دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حیدرآباد کی حسین ساگر جھیل میں ماں نے اپنی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متوفیہ کیرتیکا اگروال ہے جو حیدرآباد کے پُرانے شہر کی رہنے والی تھی۔ کہا جارہا ہے کہ اس نے اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ خودکشی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرتھوی لال اور کیرتیکا اگروال میاں بیوی تھے۔ پرتھوی لال کاروبار کرتے تھے جبکہ کیرتیکا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی تھی جس کا نام بیارا بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات چل رہے تھے، جس کے باعث کیرتیکا اپنے والدین کے گھر بہادر پور منتقل ہوگئی تھی۔ دو نومبر کو ماں بیٹی نے حسین ساگر جھیل میں کود کر خودکشی کرلی، مقامی لوگوں نے جھیل میں نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرتیکا کے والدین نے اپنی بیٹی اور نواسی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ بعد میں حسین ساگر سے دو سالہ بیارا کی نعش بھی برآمد ہوئی۔

اس سے قبل ایک اور افسوسناک واقعے میں حیدرآباد کے قریب امین پور علاقے میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے سوئمنگ پول میں دو معصوم بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

یہ واقعہ اربن رائز اپارٹمنٹس میں پیش آیا جہاں ایک ہی کمیونٹی میں رہنے والی دو معصوم بچیاں سوئمنگ پول میں نہانے کے لئے گئی تھیں، اس دوران دونوں بچیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

انٹر کے 3 طالب علم سمندر میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے

اپارٹمنٹ کی بالائی منزل سے کچھ لوگوں نے یہ منظر دیکھا اور فوراً سوئمنگ پول کے قریب پہنچے جہاں انہوں نے دونوں بچیوں کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا اور اسپتال متنقل کیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود دونوں بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں