لاہور (24 جنوری 2026): ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والا اسپیشل ٹکٹ ایگزامینر (ٹکٹ چیکر) کو معطل کر دیا گیا۔
ڈویژنل کمرشل آفیسر کے مطابق لڑائی جھگڑا کرنے پر اسپیشل ٹکٹ ایگزامینر ارشاد کو معطل کیا گیا، ٹکٹ چیکر کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں سامان راستے میں رکھنے پر جھگڑا ہوا تھا، خاتون مسافر سے جھگڑے کا واقعہ پانچ روز قبل پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چلتی مسافر ٹرین دو حصوں میں تقسیم
13 اپریل 2024 کو چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کی خاتون مسافر اور بچوں پر تشدد کی دلخراش ویڈیو سامنے آئی تھی۔ واقعہ کراچی سے حیدر آباد جانے والی ملت ایکسپریس میں پیش آیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانسٹیبل میرحسن کو حیدر آباد سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی کراچی ساوتھ عبداللہ شیخ نے کہا تھا کہ واقعہ سات اپریل کو پیش آیا ایسے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار سلاخوں کے پیچھے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


